پاکستان فوبیا:بھارتی میڈیا نےہیٹ ویو کا الزام بھی پاکستان پر ڈال دیا

پاکستان فوبیا:بھارتی میڈیا نےہیٹ ویو کا الزام بھی پاکستان پر ڈال دیا

27 views

 پاکستان فوبیا میں مبتلا بھارتی میڈیا اپنے ملک میں حالیہ ’ہیٹ ویو‘ پر ہیجان انگیزی سے باز نہ آیا اور موسمی تغیرات کا الزام بھی پاکستان پر لگا دیا۔

جھوٹ، افواہ اور پروپیگنڈے کا دوسرا نام بھارتی میڈیا ہے، ہیجان انگیزی میں یہ کسی حد تک بھی جاسکتے ہیں یہاں تک کہ خود اپنا مذاق بھی بنوا لیتے ہیں

ایسی ہی صورت حال بھارت میں شدید گرمی کی لہر پر بنائی گئی ایک رپورٹ پر پیدا ہوگئی۔

بھارتی چینل کے نیوز اینکرز نے گلے پھاڑ پھاڑ کر ملک میں موجودہ ہیٹ ویو

کا ذمہ دار پاکستان کو ٹہرانے کی بچکانہ کوشش کرتے ہوئے کہا کہ

سندھ سے گرم ہوائیں راجھستان کو جھلسا رہی ہیں جو کہ ایک سازش ہے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کی ویڈیو وائرل ہوئی تو  سوشل میڈیا زعفران زار ہوگیا

کسی نے لکھا بھارتی میڈیا کو اب بڑا ہوجانا چاہیئے تو کسی نے کہا کہ

مجھے بھارتی میڈیا سے پیار ہے  جب ہنسنے کا دل کرے  بھارتی خبریں دیکھتی ہوں ۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *