امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک، وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگادی

امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک، وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگادی

5 views

 ہیکرز نے بھارت کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے وہاں وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگادی۔

امیتابھ بچن بھارتی سنیما کے اُن چند اداکاروں میں شامل ہیں جو سوشل میڈیا پر فعال رہتے ہیں

اور اپنی مصروفیات سے مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

بالی وڈ میگا اسٹار کے ٹوئٹر پر 3 کروڑ 73 لاکھ سے زائد فالورز ہیں

لیکن اب اس آفیشل آکاؤنٹ کو ہیکرز نے ہیک کرلیا ہے۔

ہیکرز نے امیتابھ بچن کا اکاؤنٹ ہیک کرکے وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگادی ہے

اور ساتھ ہی چند پیغامات بھی ٹوئٹ کیے ہیں۔

بگ بی کے اکاؤنٹ سے پاکستان اور ترکی کے پرچم والی تصویر بھی شیئر کی گئی

اور ساتھ ہی پیغام بھی دیا گیا۔

 

ایک اور ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کی تصویر بھی شیئر کی گئی

اور ساتھ ہی پاکستان سے محبت کا پیغام دیا گیا ہے۔

 

 ایک ٹویٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کام ترکی کی ہیکروں نے کیا ہے۔

سب سے اوپر کی ٹویٹ میں ترکی سائبر آرمی کا لوگو دیکھا جاسکتا ہے

اور اس ٹویٹ میں لکھا ہے کہ یہ پوری دنیا کے لیے ایک پیغام ہے کہ

ہم آئس لیںڈ کی جانب سے ترکی فٹبالروں کے ساتھ برے سلوک کی مذمت کرتے ہیں۔

ہم نرمی سے تو بولتے ہیں لیکن ساتھ میں ایک چھڑی بھی رکھتے ہیں

اور وہاں ایک بڑے سائبر حملے سے آپ کو آگاہ کر رہے ہیں۔

 

تاہم چند گھنٹوں بعد ہی امیتابھ بچن کا ٹویٹر اکاؤنٹ بحال کردیا گیا اور ٹویٹس ڈیلیٹ کردی گئیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *