اداکار احد رضا میر بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے نامزد

اداکار احد رضا میر بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے نامزد

10 views

پاکستان کے نامور اداکار احد رضا میر کو مقبول ترین تھیٹر پلے ’ہیملیٹ  اے گھوسٹ اسٹوری‘ میں جاندار اداکاری پر بین الاقوامی ’’ بے ٹی مچل ایوارڈ ‘‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 22  ویں بے ٹی مچل ایوارڈ’ کی تقریب رواں ماہ 24 جون کو

کینیڈا میں منعقد کی جائے گی

جس میں احد رضا میر کو بہترین بین الاقوامی تھیٹر اداکار کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ سے شہرت پانے والے احد رضا میر سلور اسکرین میں

جلوہ گر ہونے سے قبل بھی تھیٹر میں اداکاری کے جوہر دکھاتے رہے ہیں۔

تاہم اداکار کے حالیہ تھیٹر پلے ’ہیملیٹ‘ نے نا صرف انہیں پاکستان میں

بلکہ دنیا بھر میں مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

تھیٹر پلے ’’ہیملیٹ‘‘ عظیم انگریزی مصنف اور ڈرامہ نگار ولیم شیکسپیئر کی تحریر ہے۔

’ہیملیٹ‘‘ میں ادا کیے گئے اپنے کردارکے بارے میں احد کا کہنا تھا کہ میری والدہ یہ

ڈراما دیکھنے تھیٹر آئی تھیں، میری پرفارمنس دیکھنے کے بعد انہوں نے کہا کہ

وہ مجھے پہچان نہیں سکیں اورمجھے یہ کردارادا کرتے ہوئے

دیکھ کرانہیں خوف محسوس ہوا۔

اس وقت میں نے سوچا کہ میں نے اچھی اداکاری کی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *