سمندری طوفان ‘وایو’ شدت اختیار کرگیا، سندھ میں آندھی اور بارش متوقع

سمندری طوفان ‘وایو’ شدت اختیار کرگیا، سندھ میں آندھی اور بارش متوقع

12 views

بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ‘وایو’ شدت اختیار کر کے کیٹگری ون میں تبدیل ہوگیا جس کے بعد بدین، ٹھٹہ اور تھرپارکر ڈسٹرکٹ میں تیز آندھی اور بارش متوقع ہے جب کہ کراچی میں تین روز کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہے گی۔

چیف میٹرولوجسٹ سندھ عبدالرشید کے مطابق طوفان ‘وایو’ کراچی کے جنوب سے 800 کلو میٹر دور بحیرہ عرب میں موجود ہے

اور جنوب کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے جو کل بھارتی ساحل گجرات سے ٹکرا سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بھی طوفان کی شدت برقرار رہنے کا امکان

جس کے پیش نظر ٹھٹہ، بدین، اور تھرپارکر ڈسٹرکٹ میں تیز آندھی اور بارش متوقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتحال

رہے گی، دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل یا معمول سے انتہائی کم رفتار

پر چلیں گی جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق آج شام تک واضح ہوگا کہ کراچی میں طوفان کے اثرات کس

حد تک نظر آسکتے ہیں، سمندر میں آج سے طغیانی کی کیفیت رہے گی،۔

محکمہ موسمیات نے بھی ماہی گیروں کو آج شام سے جمعہ کے دوران

گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *