پاک فوج ہر خطرے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، آرمی چیف

پاک فوج ہر خطرے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، آرمی چیف

12 views

پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی دفاع کیلئے ہر خطرے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

کے زیر صدارت سالانہ فارمیشن کمانڈر کانفرنس ہوئی۔

اجلاس میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کی

حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سالانہ فارمیشن کمانڈر کانفرنس میں خطے کی صورتحال اور قومی سلامتی امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔

کانفرنس کے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی خدمت کیلئے

تمام کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

آرمی چیف کا کانفرس سے خطاب میں کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد کے نتیجے میں

حاصل شدہ ثمرات علاقہ میں مزید امن اور استحکام کا باعث بنیں گے

اس کی کامیابیوں کو آگے لے کر جایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فروری میں بھارت کے ساتھ کشیدگی

میں موثر جواب کو سراہا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *