پاکستان اورکرغزستان کے درمیان زمینی اور فضائی روابط کو بہتربنانے پر اتفاق

پاکستان اورکرغزستان کے درمیان زمینی اور فضائی روابط کو بہتربنانے پر اتفاق

10 views

وزیراعظم عمران خان اور کرغزستان کے صدر سوروونیے شریپوویچ نے دونوں ممالک کے درمیان زمینی اور فضائی روابط کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی

وزیراعظم عمران خان نے میزبان صدر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبہ جات میں تعلقات کو جامع انداز میں مزید بہتر بنانے، مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس

اور دوطرفہ سیاسی مشاورت جلد کرنے پر اتفاق کیا۔

دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ عوامی سطح پر رابطوں کو بہتر بنایا جائے،

سیاحت کو فروغ اور ویزوں کے اجراء میں سہولت دی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے کرغستان کے صدر کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *