خیبرپختونخوا کا ضلع بنوں پولیو سے متعلق خطرناک ترین ڈویژن قرار

خیبرپختونخوا کا ضلع بنوں پولیو سے متعلق خطرناک ترین ڈویژن قرار

9 views

 بنوں ڈویژن کو پولیو سے متعلق خطرناک ترین ڈویژن قرار دیا گیا ہے جہاں ایک کمسن بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بنوں کے علاقے جانی خیل کے رہائشی 17 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

جس کے بعد رواں سال کے ابتدائی ساڑھے 5 ماہ کے دوران ضلع میں پولیو کے کیسز کی تعداد 9 ہوگئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر طاؤس خان کے مطابق 9 ماہ کے دوران پولیو کیسز کی تعداد 13 ہوگئی ہے

جب کہ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال خیبرپختونخوا بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، لکی مروت، ٹانک، شانگلہ، بونیر اور تورغر میں

آج سے 3 روزہ انسداد پولیومہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب قبائلی اضلاع شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں بھی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *