شیشہ پارلر ویڈیو: ثانیہ مرزا اور وینا ملک کے ایکدوسرے پر وار

شیشہ پارلر ویڈیو: ثانیہ مرزا اور وینا ملک کے ایکدوسرے پر وار

156 views

ورلڈکپ میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد کھلاڑیوں کی شیشہ پارلر کی وائرل ویڈیو پر ایسا تنازع کھڑا ہوا جو تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور اسی حوالے سے سوشل پر ثانیہ مرزا اور وینا ملک کی تکرار بھی ہوئی۔

اداکارہ وینا ملک نے ایک ٹوئٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ

دراصل ثانیہ میں بچے کے لیے پریشان ہوں، آپ لوگ اسے شیشے پارلر لے گئے کیا یہ خطرناک نہیں؟

وینا ملک نے کہا کہ ’میں جتنا جانتی ہوں اس حساب سے جنک فوڈز کھلاڑیوں کے لیے مضر صحت ہے

آپ کو تو یہ لازمی پتہ ہونا چاہیے بطور ایک والدہ اور خود کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے‘۔

ثانیہ مرزا نے وینا ملک کو جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’وینا ملک میں اپنے بچے کو شیشہ پارلر

نہیں لے کر گئی اور یہ آپ کا یا کسی کا مسئلہ نہیں

میں اپنے بچے کا خیال کسی سے بھی کئی زیادہ کرتی ہوں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’دوسری بات یہ کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ماہر غذائیت نہیں

اور نہ ہی ماں، پرنسپل یا ٹیچر ہوں ‘۔

 ثانیہ مرزا نے ایک اور طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ کب وہ سوتے

جاگتے اور کھاتے ہیں آپ کی فکر کا شکریہ، یہ قابل معنی ہے‘۔

اس پر وینا ملک نے ثانیہ مرزا کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’سُن کر خوشی ہوئی کہ آپ بچے کو ساتھ لے کر نہیں گئیں

اور میں نے کہاں نشاندہی کی کہ آپ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ماہر غذائیت یا پھر ماں ہیں؟

وینا ملک نے لکھا کہ ’میں نے کہا تھا کہ آپ کھلاڑی ہیں اور آپ لازمی جانتی ہیں کہ

ایک کھلاڑی کیلئے فٹنس کتنی زیادہ اہم ہوتی ہے

اس کے علاوہ کیا آپ ایک کرکٹر کی اہلیہ نہیں؟ کیا آپ کو ان کی صحت کا خیال نہیں رکھنا چاہیے؟

وینا ملک کا کہنا تھا کہ ’آپ کی ٹوئٹ یہ واضح کرتی ہے کہ میرا میرے ملک کے لیے اور کرکٹ ٹیم کے لیے فکرمند ہونا

آپ کو بہت زیادہ پریشان کرگیا ہے

ثانیہ مرزا نے وینا ملک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئےکہا کہ فکر ہے

وینا کا متنازع میگزین کور ان کے بچے نہ دیکھ لیں

بعد ازاں نا صرف انہوں نےاس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کر دیا بلکہ بلکہ وینا ملک کو بلاک بھی کر دیا۔

واضح رہےآئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شعیب ملک کی کارکردگی پر تنقید کی جارہی ہے

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی

جس میں متعدد کھلاڑی اپنی فیملی کے ساتھ شیشہ بار میں موجود تھے ۔

 

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *