کیا آپ جانتے ہیں؟ پاکستان میں 37 فی صد آبادی غذائی قلت کا شکار،

کیا آپ جانتے ہیں؟ پاکستان میں 37 فی صد آبادی غذائی قلت کا شکار،

14 views

وزرات نیشنل ہیلتھ سروسزکی جانب سے “نیشنل نیوٹریشن سروے 2018″ جاری کردیا گیا ہے جس میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات  کے مطابق وزرات نیشنل ہیلتھ سروسزکی طرف سے “نیشنل نیوٹریشن سروے 2018″ جاری کیا گیا ہے

جس کے مطابق پاکستان میں ہر10 میں سے 4 بچےغذائی کمی کا شکار ہیں

ایسے بچوں کی تعداد 40.5 فی صد ہے جن میں لڑکوں کی تعداد 40.9 فی صد

جبکہ لڑکیوں کی تعداد 39.4 فی صد ہے۔

سروے کے مطابق پاکستان میں ہر تیسرا بچہ وزن کی کمی کا بھی شکار ہے

جبکہ 9.5 فی صد بچوں کا وزن زیادہ ہے

سروے کے مطابق 7 سال کے دوران وزن کی زیادتی کا شکار بچوں کی تعداد دگنی ہوئی ہے۔

ملک میں 48.4 فی صد بچوں کوماں کا دودھ دیا جاتا ہے

اورماں کا دودھ پلانے کا زیادہ رجحان خیبر پختونخواہ میں ہے جو60.8 فی صد ہے۔

جبکہ  پاکستان میں 36.9 فی صد آبادی کوغذائی قلت کا سامنا ہے

اس حوالے سے بلوچستان اور فاٹا زیادہ متاثر ہیں۔

 بلوچستان کی 50 فی صد آبادی جب کہ فاٹا میں 54.6 فی صد آبادی کوغذائی قلت کا سامنا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *