پولیو مہم کا پہلا مرحلہ مکمل، 95 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے

پولیو مہم کا پہلا مرحلہ مکمل، 95 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے

4 views

خصوصی انسداد پولیو مہم کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے جس کے دوران سڑسٹھ اضلاع میں پچانوے لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ

لاہور، راولپنڈی، شمالی وزیرستان اور لکی مروت کے ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی متاثر کن رہی۔

ایف آئی آر درج کیے بغیر بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے

والدین کو قائل کرنا قابل تحسین ہے۔

 

بابر بن عطا نے کہا نئے پاکستان میں زبردستی اور بندوق کی نوک پر پولیو کے قطرے نہیں

پلائے جائیں گے۔

پہلے مرحلے میں رہ جانے والے بچوں کے لئے دوسرا مرحلہ جمعرات سے شروع ہو رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *