آرمی چیف کی پاکستان اورجنوبی افریقہ کامیچ دیکھنے لارڈز اسٹیڈیم آمد

آرمی چیف کی پاکستان اورجنوبی افریقہ کامیچ دیکھنے لارڈز اسٹیڈیم آمد

8 views

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ بھی پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین میچ دیکھنے لارڈز سٹیڈیم پہنچے

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی ان کے ہمراہ تھے

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ورلڈ کپ کااہم ترین میچ لارڈز میں ہوا

جسے دیکھنے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور

بھی لارڈ ز کرکٹ سٹیڈیم پہنچ گئے۔

آرمی چیف کی سٹیڈیم آمد کے موقع پر پاکستانی شہری داخلی دروازے کے سامنے اکٹھے ہو گئے

اور جنرل قمر جاوید باجوہ کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔

اس دوران کچھ نوجوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کرکٹ کے شوقین ہیں اور خود بھی کھلاڑی رہے ہیں

چند ماہ قبل وہ جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کا میچ دیکھنے گئے تھے۔

آرمی چیف سمیت ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

اور برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے۔

پاکستان کا میچ دیکھنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے سلیمان خان

پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور سابق پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

سابق کرکٹرز ظہیر عباس مشتاق محمد،آصف اقبال کے علاوہ

سابق ہوم سیکریٹری سندھ وسیم احمد بھی لارڈز میں پاکستانی ٹیم کی حمایت کررہے تھے۔

پاکستان نے اس اہم میچ میں جنوبی افریقا کو 49 رنز سے شکست دی

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *