جنوبی افریقا سے فتح: گرین شرٹس کا ورلڈکپ ابھی باقی

جنوبی افریقا سے فتح: گرین شرٹس کا ورلڈکپ ابھی باقی

9 views

 ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 49 رنز سے شکست دے دی۔

کرکٹ کے گھر ’لارڈز‘ کے تاریخی میدان میں گرین شرٹس نے پروٹیز کو چاروں شانے چت کردیا۔

ایونٹ میں اپنی دوسری فتح حاصل کرلی، اس کامیابی کے ساتھ گرین شرٹس کے

سیمی فائنل میں جگہ بنانی کی امیدیں برقرار ہیں

تاہم اسے ایونٹ کے باقی تمام میچز میں بھی کامیابی حاصل کرنا لازمی ہے۔

پاکستان نے ٹاس  جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت ہوا ۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا

دونوں اوپنرز نے پر اعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور 81 رنز کی شراکت قائم کی

تاہم فخرزمان 44 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے

کچھ ہی دیر بعد عمران طاہر نے امام الحق کا زبردست کیچ لیکر انہیں بھی پویلین بھیج دیا۔

محمد حفیظ صرف 20 رنز ہی بناسکے ون ڈاؤن آنے والے بابراعظم اور

حارث سہیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، دونوں کھلاڑیوں کے

درمیان 81 رنز کی شراکت قائم ہوئی

جس کے بعد بابراعظم 69 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

شعیب ملک کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے حارث سہیل نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا

جب کہ عماد وسیم نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 71 رنز کی شراکت قائم کی

تاہم عماد وسیم 23 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

حارث سہیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف 58 گیندوں پر 89 رنز بنائے

 

 

حارث سہیل کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے مقررہ 50 اوورز

میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی شاہین حریف بلے بازوں پر جھپٹ پڑے،

پیسر محمد عامر نے پہلے ہی اوور میں  ہاشم آملہ کو پویلین کی راہ دکھائی،

وہ 2 رنز ہی بنا سکے، ابتدائی نقصان کے بعد کپتان ڈوپلیسی اور ڈی کوک نے

محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا اور 87 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی

تاہم 47 کے انفرادی اسکور پر ڈی کوک کیچ آؤٹ ہوگئے جب کہ 103 کے

مجموعے پر شاداب خان نے مارکرم کو بولڈ کردیا۔ کپتان ڈوپلیسی کو

محمد عامر نے 63 رنز پر چلتا کیا۔

پانچویں وکٹ پر ڈیوڈ ملر  اور وینڈر ڈوسن نے جم کر بیٹنگ کرتے ہوئے 53 رنز کی پارٹنر شپ

قائم کی او ر مجموعے کو 189 تک پہنچایا مگر ایک بار پھر شاداب خان نے

اس خطرے کو ٹالتے ہوئے ڈوسن کو پویلین کی راہ دکھا دی

جب کہ اگلے ہی اوور میں جارح مزاج ڈیوڈ ملر کو شاہین آفریدی نے بولڈ کردیا

جس کے بعد وہاب ریاض نے کرس مورس، رباڈا اور اینگنڈی کو آؤٹ کردیا

جنوبی افریقا مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 248 رنز ہی بنا سکی

 

 

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور شاداب خان نے 3،3 جب کہ

محمد عامر نے 2 اور شاہین آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قومی ٹیم کی جیت میں 89 رنز بنا کر کلیدی کردار ادا کرنے والے

حارث سہیل کو میچ آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *