حکومت نے 11 ماہ میں 9.5 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے لیے

حکومت نے 11 ماہ میں 9.5 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے لیے

4 views

تحریک انصاف کی حکومت اپنے ابتدائی 11 ماہ میں 9 ارب 50 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرض لے چکی ہے ۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 11 ماہ کے دوران حکومت نے 9 ارب 50 کروڑ ڈالر

کے غیر ملکی قرض لئے ہیں ان میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے

کیش ڈپازٹ کی صورت میں لئے گئے 5 ارب ڈالر شامل نہیں۔

حکومت نے صرف مئی کے مہینے میں مشرق وسطیٰ اور یورپ کے بینکوں

سے 54 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مہنگے قرضے لیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت رواں ماہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کرے گی

جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 6 ارب 50 کروڑ ڈالر تک رہ جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *