ماضی کی اداکارہ انجمن نے 64 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی

ماضی کی اداکارہ انجمن نے 64 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی

105 views

ماضی کی سپرہٹ اداکارہ انجمن نے 64 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی۔ 

ماضی کی لیجنڈری اداکارہ نے 20 سالہ فلمی کیریئر میں 300 سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

انجمن نے 80 اور 90 کی دہائی میں فلم نگری میں راج کیا

جبکہ  ان کی اداکار سلطان راہی کے ساتھ جوڑی  سب سے کامیاب جوڑی تصور کی جاتی تھی۔

اداکارہ کی پہلی شادی انکم ٹیکس کمشنر مبین ملک سے ہوئی تھی

جس کے بعد وہ برطانیہ چلی گئیں تھی جب کہ ان کے 2 بیٹے اور ایک صاحبزادی ہیں۔

ان کے شوہر کو 6 سال قبل لاہور میں قتل کیا گیا تھا جس کے بعد وہ وطن واپس لوٹی تھیں۔

اداکارہ انجمن نے وسیم عرف لکی علی سے دوسری شادی انتہائی سادگی سے کی ہے

لکی علی اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر ہیں۔

 اداکارہ انجمن کا کہنا تھا کہ شادی پر بہت خوش ہوں

اور شوہر نے ایک گھر اور گاڑی تحفے میں دی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *