چالیس ہزار کے پرانے انعامی بانڈز کی فروخت روکنے کے احکام جاری

چالیس ہزار کے پرانے انعامی بانڈز کی فروخت روکنے کے احکام جاری

19 views

 اسٹیٹ بینک نے تجارتی بینکوں کو 40ہزارروپے مالیت کے غیر رجسٹرڈ پرانے انعامی بانڈز کی24 جون سے فروخت روکنے کے احکام جاری کردیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے کرنسی منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تمام بینکوں کے صدور کو بھیجے گئے

خط میں کہاگیا ہے کہ40ہزار کے پرانے انعامی بانڈز 31 مارچ 2020 کے بعد کیش ہونگے

نہ ہی انکی رجسٹریشن کی جائے گی بلکہ ان پرانے انعامی بانڈز کی اب

کوئی قرعہ اندازی بھی نہیں کی جائے گی۔

خط میں کہاگیا ہے کہ پرانے انعامی بانڈ کو کیش بھی نہیں کیا جائے گا

البتہ 40ہزارروپے کے پرانے انعامی بانڈز کو40ہزارکے پریمیم پرائز میں تبدیل کیا جاسکے گا۔

خط میں کہاگیاہے کہ بانڈ ہولڈزپرانے 40ہزار کے انعامی بانڈز قومی بچت کے

سرٹیفیکٹ میں تبدیل کراسکیں گے۔31 مارچ 2020 تک بانڈز

صارفین اسٹیٹ بینک کے اور 6کمرشل بینکوں سے40 ہزار کے بانڈز کو

پریمیم انعامی بانڈز میں رجسٹرڈ کراسکیں گے۔اگر بانڈ ہولڈرز کو اپنے

انعامی بانڈز کوکیش کرانا ہو تو فارم بھر کر بانڈز کے مالک کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی جاسکے گی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *