گرین شرٹس کی ورلڈکپ سیمی فائنل میں رسائی اور اگر مگر

گرین شرٹس کی ورلڈکپ سیمی فائنل میں رسائی اور اگر مگر

73 views

جنوبی افریقہ کے خلاف فتح کی بدولت پاکستان ٹیم کے سپر پر منڈلاتا ورلڈکپ سے اخراج کا خطرہ تو ٹل گیا لیکن سیمی فائنل تک رسائی کیلیے اگلے تینوں میچز میں کامیابی کے ساتھ دیگر ٹیموں کے مقابلوں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔

گرین شرٹس نے اب تک میگا ایونٹ میں 6 میچ کھیل کر 2 میں کامیابی حاصل کی

سری لنکا کیخلاف میچ بارش کی نذر ہونے سے ایک پوائنٹ ملا، 3 میں شکست ہوئی

 مجموعی طور پر 5 پوائنٹس ہیں، پاکستان کا اگلا میچ ابھی تک ناقابل شکست نیوزی لینڈ کیساتھ ہے

کیویز کو زیر کرنے کے بعد آخری دونوں میچز میں افغانستان اور بنگلہ دیش کو بھی ہرادیا

تو 11 پوائنٹس اور سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔

انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں گرین شرٹس کو اس دوڑ سے باہر کرسکتی ہیں

لیکن دونوں کے میچ ابھی تک مضبوط ترین ثابت ہونے والی ٹیموں سے ہیں، 8 پوائنٹس کی حامل میزبان

انگلش ٹیم کو آسٹریلیا، بھارت اور نیوزی لینڈ کا سامنا کرنا ہے

کم از کم دو فتوحات کی صورت میں 12 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی ممکن ہوجائے گی

اگر انگلینڈ ایک میچ میں فاتح اور 2 میں ناکام ہوتا ہے تو اس کے 10 پوائنٹس ہوں گے

یوں پاکستان ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرجائے گی۔

سری لنکن ٹیم 6 پوائنٹس کی حامل لیکن آئی لینڈرز کو جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز

اور بھارت کے مقابل ہونا ہے،ان تمام میچز میں فتوحات آسان نہیں ہوں گی

اگر سری لنکا 3 میں سے 2 میچز جیت جاتا ہے تو اس کے 10 پوائنٹس ہوں گے

بنگلہ دیش اس وقت 6 میچز کھیل کر5 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے

اور اس کو بھی سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اپنے باقی تینوں میچز جیتنا ہیں

ان میں سے ایک پاکستان کیخلاف بھی ہے، یوں گرین شرٹس ٹائیگرز کو ہراکر

ایونٹ سے باہر کرسکتے ہیں، افغانستان، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں

پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔

نیوزی لینڈ 11، آسٹریلیا 10 اور بھارت 9 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل

پر سرفہرست اور ناک آﺅٹ مرحلے تک رسائی کے امکانات روشن کئے ہوئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *