بھارتی فوجی افسر بڑے پیمانے پر نوکریاں چھوڑنے لگے

بھارتی فوجی افسر بڑے پیمانے پر نوکریاں چھوڑنے لگے

8 views

بھارت کی مسلح افواج میں ہر گزرتے دن کے ساتھ نوکری چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث بھارتی افواج میں افسران کی شدید قلت ہو گئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی افواج کو خیرباد کہنے کے رجحان میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے

ایک اندازے کے مطابق  2016 سے 2018 کے درمیان 2100 افسران نوکری چھوڑ چکے ہیں۔

سال  2016 سے 2018 کے عرصے کے دوران 1148 افسران نے بری فوج، 575 افسران

نے بھارتی فضائیہ اور 377 افسران نے بھارتی بحریہ کی نوکریاں چھوڑیں۔

بھارت کے دفاعی امور کے وزیر مملکت شری پد نایک نے

تینوں مسلح افواج کے بارے میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا

کہ 2016 میں فوج کے 353 افسران، 2017 میں 383 اور 2018 میں 412 افسران نے نوکریاں چھوڑیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 2016 میں بھارتی فضائیہ کے 186 افسران، 2017 میں 205

جب کہ 2018 میں بھی 186 افسران نے نوکری چھوڑ دی۔

 وزیر مملکت نے کہا کہ بحری فوج کے 138 افسران نے 2016 میں اپنی نوکری کو خیر باد کہا

جب کہ 2017 میں یہ تعداد 137 اور 2018 میں 102 رہی۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 2017 سے اب تک 420 کے قریب بھارتی فوجی

اور افسران یا تو خود کشیاں کر چکے ہیں یا پھر آپسی لڑائی میں ہلاک ہو گئے ہیں

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *