دل دل پاکستان نغمے کے شاعر نثارناسک انتقال کرگئے

دل دل پاکستان نغمے کے شاعر نثارناسک انتقال کرگئے

26 views

مقبول ترین ملی نغمے ’’دل دل پاکستان‘‘ کے شاعر نثار ناسک انتقال کرگئے۔

مقبول ترین ملی نغمے ’’دل دل پاکستان‘‘ کے شاعر نثار ناسک انتقال کرگئے۔

نثار ناسک گزشتہ چند برسوں سے شدید بیمار تھے، انہوں نے آخری ایام حکومتی بے حسی

اورغربت کے باعث نہایت کسمپرسی میں گزارے۔

ان کی نماز جنازہ آج دن 11 بجے رتہ امرال قبرستان میں ادا کی جائےگی۔

  مشہور پاپ بینڈ وائٹل سائنس کی جانب سے پیش کیا جانے والا ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان‘‘ پاکستان کا مشہور ترین ملی نغمہ ہے

جسے جنید جمشید نے اپنی خوبصورت آواز میں گایا۔

اس ملی نغمے نے جنید جمشید کوراتوں رات شہرت کی بلندیوں پرپہنچادیا۔

’’دل دل پاکستان‘‘ کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسے

پاکستان کا دوسرا قومی ترانہ بھی کہا جاتا ہے۔

دہائیاں گزرنے کے باوجود آج بھی یہ ملی نغمہ بچے بچے کی زبان پر ہے۔

 راولپنڈی میں پیدا ہونے والے شاعر نثار ناسک نے’’دل دل پاکستان‘‘ کی شاعری لکھی تھی

نثار ناسک کو اردو لٹریچر میں بہترین خدمات انجام دینے کے لیے پی ٹی وی کی

جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیاتھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *