ملک میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آگئے

ملک میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آگئے

4 views

 ملک بھر میں پولیو کے مزید 4 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد رواں برس پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 41 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پولیو کے مزید 4 نئے کیسز سامنے آگئے

جس کے بعد رواں برس پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 41 ہوگئی ہے

ذرائع وزارت صحت کے مطابق 2 پولیو کیسز کے پی کے اور 2 بلوچستان میں سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جعفر آباد کی یوسی شاہان پلال میں 8 ماہ اور قلعہ عبداللہ کے علاقے

پنج پیرانی میں 9 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ خیبرپختونخوا میں بنوں کی

یونین کونسل حوید کے ڈھائی سال اور بنوں کی ہی یوسی جانی خیل کی 1 سالہ بچی میں

پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو کا شکار 3 بچوں کے والدین ویکسینیشن سے انکاری تھے۔

اس کے علاوہ رواں برس پنجاب سے 3، بلوچستان سے 2، خیبرپختونخوا سے 25 اور

قبائلی اضلاع سے 8 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *