لیجنڈ اداکارہ ذہین طاہرہ انتقال کر گئیں

لیجنڈ اداکارہ ذہین طاہرہ انتقال کر گئیں

3 views

 فلم اور ٹی وی کی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ طویل علالت کے بعد 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

تفصیلات  کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ ذہین طاہرہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔

ذہین طاہرہ نے پی ٹی وی سمیت نجی چینلز کے مختلف ڈراموں میں لازوال کردار نبھائے۔

اداکارہ ذہین طاہرہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز 60 کی دہائی میں کیا

 ڈراما سیریل’’خدا کی بستی‘‘، ’’عروسہ‘‘ ، ’’دستک‘‘،’’ماسی اور ملکہ‘‘،’’شمع‘‘،’’دل دیا دہلیز‘‘

اور’’کہانیاں‘‘ سمیت 700 سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے

جب کہ کچھ ڈراموں کی ہدایت کاری بھی کی۔

 سال 2013 ذہین طاہرہ کو پاکستان ٹیلی ویژن میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے لیے

حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

یاد  رہے کہ اداکارہ ذہین طاہرہ گزشتہ کافی عرصے سے شدید علیل تھیں

جب کہ گزشتہ ماہ انہیں عارضہ قلب کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کیاگیا تھا۔

ملک کی لیجنڈ اداکارہ کی طبعیت خرابی کی خبر سن کر شوبز سے وابستہ دیگر شخصیات

اور ان کے مداحوں کی جانب سے ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی گئیں تھیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *