انسٹا گرام کا ہراسیت روکنے کے لیے نئے فیچر کا اعلان

انسٹا گرام کا ہراسیت روکنے کے لیے نئے فیچر کا اعلان

5 views

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام نے آن لائن ہراسیت روکنے کے لیے نئے فیچر کا اعلان کیا ہے۔  

فیس بک کے زیر انتظام چلنے والی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری

نے ایک بیان میں کہا ہے ‘ نیا فیچر صارف کو متنازعہ پوسٹ کرنے سے پہلے ہی متنبہ کر دے گا۔’

انہوں نے کہا ‘ انسٹا گرام پر صارفین کے لیے محفوظ ماحول بنانا کمپنی کی ذمہ داری ہے۔
یہ کچھ عرصے سے ہماری اولین ترجیح رہی ہے، اور ہم اس مسئلے کو بہتر سمجھنے اور

 

اس سے نمٹنے کے لیے مسلسل سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔‘

 

انہوں نے مزید کہا ‘ نئے فیچر سے لوگوں کو کومنٹ پوسٹ کرنے سے پہلے اپنے الفاظ پر نظرثانی کرنے
اور کومنٹ کو منسوخ  کرنے کا موقع مل جائے گا،

 

اور نامناسب کلمات دیگر صارفین تک پہنچنے سے بچ جائیں گا۔’
مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *