اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کیلیے میرحاصل بزنجو کے نام پراتفاق کرلیا

اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کیلیے میرحاصل بزنجو کے نام پراتفاق کرلیا

6 views

اپوزیشن کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کیلیے بلوچستان نیشنل پارٹی کے میرحاصل بزنجو کے نام پراتفاق کرلیا۔

تفصیلات  کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر اپوزیشن کی اعلی قیادت نے مشاورت مکمل کرلی

بلوچستان سے تعلق ہونے کی بنیاد پرمیرحاصل بزنجو مضبوط امیدواربن گئے

تاہم اپوزیشن جماعتوں کی اعلی قیادت نے راجہ ظفرالحق پربھی اعتماد کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے بھی میر حاصل بزنجو کو

چیئرمین سینیٹ بنانے کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کردیا

رہبرکمیٹی اجلاس کے بعد اپوزیشن رہنمائوں نے میڈیا سے بات کی اس موقع پر

جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم درانی نے کہا کہ اپوزیشن نے میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کا

امیدوار نامزد کیا ہے

آج انتہائی یکجہتی اور محبت سے چیئرمین سینیٹ کے نام پر اتفاق کیا

تمام جماعتیں میر حاصل بزنجو کو اپنا امیدوار مان کر ان کی جیت کی کوشش کریں گی۔

مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکمران سینیٹ اجلاس

بلانے سے راہ فرار اختیار کر رہے

ہیں

تاہم کسی کو جمہوریت اور آئین کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے

حکومت کے پاس نمبر پورے نہیں وہ کامیاب نہیں ہوں گے

مسلم لیگ متحد ہو کر چیئرمین سینیٹ کے لے ووٹ دے گی۔

پیپلزپارٹی کے نیر بخاری نے  حاصل بزنجو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے حاصل بزنجو کا چیئرمین سینیٹ نامزد ہونے کا فیصلہ خوش آئند ہے

میر حاصل بزنجو نے جمہوریت کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں

 حاصل بزنجو چیئرمین سینیٹ منتخب ہوکر آئین کی بالادستی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *