وزیراعظم 21 سے 23 جولائی تک امریکا کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

وزیراعظم 21 سے 23 جولائی تک امریکا کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

6 views

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر 21 سے 23 جولائی تک امریکا کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر

امریکا کا 3 روزہ دورہ کررہے ہیں،دونوں سربراہانِ مملکت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد

یہ سمٹ سطح کی پہلی ملاقات ہوگی،جس میں دوطرفہ اور علاقائی معاملات زیر غور آئیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم امریکی کانگریس کے ممتاز ارکان اور پاکستانیوں سے بھی ملیں گے

وزیراعظم کی واشنگٹن مصروفیات میں نیا پاکستان وژن اور امریکا کثیر الجہتی تعلقات کی اہمیت زیرغور آئے گی

عمران خان امن و استحکام کیلئے پاکستان کے عزم اور افغانستان میں سیاسی حل کی اہمیت پر زور دیں گے

جب کہ ہمسایوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کی پالیسی اجاگر کریں گے

اور تنازعات مزاکرات سے حل کرنے اور جنوبی ایشیا امن، ترقی اور خوشحالی پر بات کریں گے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *