احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ

10 views

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ارشد ملک کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے وزارتِ قانون و انصاف کو

اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے یہ فیصلہ جج ارشد ملک کی مختلف متنازع ویڈیوز کے

منظر عام پر آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

جج ارشد ملک کا اس حوالے سے مؤقف تھا کہ یہ ویڈیوز مجھے بدنام کرنے کے لیے

ایڈیٹ کر کے چلائی گئی ہیں۔

اسی حوالے سے جج ارشد ملک نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو اپنی صفائی میں خط بھی لکھا تھا۔

ارشد ملک کے خط کی تصدیق کرتے ہوئے ترجمان اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ

جج ارشد ملک کی جانب سے اس حوالے سے بیانِ حلفی بھی عدالتِ عالیہ میں جمع کرا دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *