آسٹریلیا کو ہرا کر انگلینڈ ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

آسٹریلیا کو ہرا کر انگلینڈ ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

6 views

کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، انگلش ٹیم نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 224 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں ہاٹ فیورٹ انگلینڈ نے آسٹریلیا کو چاروں شانے چت

کرتے ہوئے 27 سال بعد عالمی کپ کے فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا، اب انگلینڈ اور نیوزی لینڈ اتوار

کو ٹرافی کے قبضے کی جنگ لڑیں گے، دونوں ٹیمیں ایک بار بھی عالمی کپ نہیں جیت سکیں

جب کہ انگلش ٹیم 40 سال بعد اپنی سرزمین پر ورلڈکپ کا فائنل کھیلے گی۔

ہدف کے تعاقب میں جونی بیرسٹو اور جیسن روئے پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے

جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 124 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا،

دونوں بلے بازوں نے وکٹ کے چاروں جانب شاندار اسٹروکس کھیل کر حریف بولرز پر

اپنی دھاک بٹھائی، اس دوران جیسن روئے نے اسمتھ کو 3 لگاتار چھکے بھی لگائے

اور نصف سنچری اسکور کی۔

انگلینڈ کی پہلی وکٹ جونی بیرسٹو کی صورت میں گری جو 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

جب کہ جیسن روئے 85 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

  دوسری وکٹ گرنے کے بعد تجربہ کار جوئے روٹ اور کپتان مورگن نے تیز رفتاری سے رنز بنانے کے

سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے جارحانہ بیٹنگ کی اور 33 ویں اوور میں 224 رنز کا ہدف حاصل کرلیا

جوئے روٹ اور مورگن 33،33 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے مچل اسٹارک بھی ہدف کا دفاع کرنے میں خاطر خواہ

کارکردگی پیش نہ کر سکے

البتہ ان کے حصے میں ایک وکٹ آئی جس کے لیے انہیں 64 رنز دینے پڑے

جب کہ کمنز نے بھی ایک شکار کیا

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *