بھارت ورلڈ کپ سے باہر : مقبوضہ کشمیر میں جشن

بھارت ورلڈ کپ سے باہر : مقبوضہ کشمیر میں جشن

3 views

 بھارت کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بد ترین شکست کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر مقبوضہ کمشیر میں جشن منایا گیا۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بری طرح ہارنے کے

بعد بھارت ورلڈ کپ کی دوڑ سے ہی باہر ہوگیا۔ گزشتہ روزبھارت کی شکست پر نہ صرف

پاکستانی شائقین نے سوشل میڈیاپر خوشی کا اظہار کیا بلکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھی

بھارت کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر جشن منایاگیا۔

مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارت کی شکست

اور نیوزی لینڈ کی جیت پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا جو دوسروں کے لیے گڑھا کھودتا ہے

خود بھی ایک دن اسی میں گرجاتا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ سید علی گیلانی نے مقبوضہ وادی میں بھارت کی ہار اورنیوزی لینڈ کی جیت کاجشن

منانے والوں کی ویڈیو بھی شیئر کرائی

جس میں کشمیری نوجوان پٹاخے جلاکر جشن مناتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *