رحیم یار خان ٹرین حادثہ : 21 جاں بحق اور 100 زخمی

رحیم یار خان ٹرین حادثہ : 21 جاں بحق اور 100 زخمی

8 views

ولہار ریلوے اسٹیشن پر اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق افراد اور 100 سےزائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات  کے مطابق  کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس ولہار ریلوے اسٹیشن پر کھڑی

مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمان بگٹی اور

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔

ترجمان پولیس کے مطابق  تصادم کے نتیجے میں اکبر ایکسپریس کی متعدد بوگیاں الٹ گئیں

جب کہ حادثے میں اکبر ایکسپریس کے انجن کو شدید نقصان پہنچا۔

ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جمیل احمد جمیل نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

ضلع بھر سے 50 سے زائد سرکاری و نجی ایمبولینسز نے  ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا

شیخ زید اسپتال میں کنٹرول روم قائم کیا گیا جب کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال اور

شیخ زید اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی۔

 

علاوہ ازیں ڈی پی او عمر سلامت نے زخمیوں کے لیے عوام سے خون کے عطیات کی اپیل کی۔

ڈی پی او رحیم یار خان عمر سلامت نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ٹرینوں کے درمیان افسوس ناک

حادثہ سگنل بروقت تبدیل نہ کرنے کے باعث پیش آیا

مسافر ٹرین کے لوپ لائن پر آنے کی وجہ بظاہر نظر نہیں آرہی

ضلعی پولیس محکمہ ریلوے کے ساتھ مل کر حادثہ کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے

علاوہ ازیں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بھی تشکیل دی جا رہی ہے

جلد حادثے کے محرکات بارے حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *