فلم ’’ہیرمان جا‘‘ کا ٹریلر شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

فلم ’’ہیرمان جا‘‘ کا ٹریلر شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

27 views

حریم فاروق اورعلی رحمان کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ”ہیر مان جا“ کا ٹریلر شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

’’ہیر مان جا‘‘ کا ٹریلر گزشتہ روزسوشل میڈیا کے ساتھ ملک کے تمام سنیماؤں میں ریلیز کردیا گیا ہے

جسے فلمی حلقوں کے ساتھ ساتھ شائقین نے بھی خوب سراہا ہے۔

یوٹیوب پر ٹریلر کو 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 9 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں

جب کہ صارفین کی جانب سے ٹریلر کی بے حد تعریف بھی کی جارہی ہے۔

 فلم کی مرکزی کاسٹ علی رحمان خان اور حریم فاروق کی جوڑی اس سے قبل بھی

کئی ڈراموں اورفلم ’’پرچی‘‘ میں جلوے دکھا چکی ہے

اس  وجہ سے  فلمی حلقوں کو فلم کا شدت سے انتظار ہے۔

فلم کی کہانی نوجوان نسل کو درپیش حالات اور مسائل کو مد نظر رکھ کر لکھی گئی ہے

جبکہ معروف فنکار میکال ذوالفقار، آمنہ شیخ، شیزعلی خان، عابد علی اور احمد علی اکبر نے مہمان

کرداروں میں جلوہ گر ہوکر فلم کی رونق کو چارچاند لگادئیے ہیں۔

رومانس اور کامیڈی سے بھرپور فلم عیدالاضحی پرنمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *