مصنوعی مہنگائی پیدا کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

مصنوعی مہنگائی پیدا کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

12 views

وزیر اعظم عمران خان نے سیاسی عناصر کی آشیر باد پر مصنوعی مہنگائی پیدا کر کے حکومت کا میڈیا ٹرائل کرنے اورعوام سے ناجائز منافع خوری کر نے والے کاروباری طبقوں کی نشاندہی اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔

وفاقی حکومت نے ملک میں مہنگائی کی شرح میں غیر معمولی اضافے اور اس کے پس پردہ

محرکات کا کھوج لگانے کیلیے مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیشن

کا ہنگامی اجلاس کل (جمعرات) طلب کر لیا ہے

جس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹری، صوبائی محکمہ زراعت، صنعت کے سیکریٹریز

وفاقی سیکریٹریز برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی، قانون، داخلہ، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ،بین الصوبائی رابطہ

کے علاوہ ایف بی آر اور مسابقتی کمیشن کے چیئرمین وفاقی محکمہ شماریات کے حکام شریک ہوں گے۔

اجلاس میں مصنوعی مہنگائی،ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت فیصلے متوقع ہیں۔

صوبائی حکام کی جانب سے بعض اشیا پر وفاقی ٹیکسز ختم کرنے یا ان کی شرح میں کمی کی

سفارشات بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *