گندم اور آٹے کی برآمد پر پابندی عائد

گندم اور آٹے کی برآمد پر پابندی عائد

3 views

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم اورآٹے کی برآمد پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات  کے مطابق مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا

ملک میں آٹے کی قیمتوں کے استحکام اور وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے فیصلہ کرتے ہوئے

گندم اورآٹے کی برآمد پر پابندی عائد کردی گئی۔

پابندی لاگو ہونے کے بعد افغانستان کو بھی آٹے کی ترسیل بند کردی گئی ہے۔

دوسری جانب اسی سی سی نے غیرممنوعہ ایلومینیم اسکریپ کی درآمد کی اجازت دے دی۔

اجلاس میں درآمدی کھاد کی قیمت 1800 روپے فی بوری مقرر کرنے

رواں مالی سال  کے لئے تمباکو کی کم ازکم امدادی قیمت مقررکرنے سمیت

اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکلز کی درآمد پر11 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی عائد کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے بھی وفاق کوایکسپورٹ پرپابندی کی سفارش کی تھی

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *