جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پر مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست مسترد

جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پر مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست مسترد

26 views

احتساب عدالت نے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پر مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیل دینے کی باتیں کرنے والے کو خود ڈیل کی ضرورت پڑ گئی ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست پر

سماعت کی۔ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی عدالت کے رو برو پیش ہوئیں۔

نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے فرد جرم سے متعلق احتساب عدالت کا پرانا حکم نامہ پڑھ کر سنایا

اور موقف اپنایا کہ عدالت کے اس حکم نامے کو مریم نواز نے کہیں چیلنچ نہیں کیاا

جعلی ٹرسٹ ڈیڈ سے متلعق حکم نامہ موجود ہو تو 30 دن کے اندر کاروائی لاگو نہیں ہوتی

لہٰذا اس حکم نامے کی روشنی جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پر کاروائی کی جائے۔

احتساب عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ ہی دیر بعد سنا دیا گیا۔

احتساب عدالت نے قرار دیا کہ اس کیس میں سزا کے خلاف مریم نواز کی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں

زیر سماعت ہے، اپیل کا فیصلہ ہونے تک ٹرسٹ ڈیڈ پر کارروائی نہیں ہوسکتی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ

میں اور میاں صاحب بات چیت کے لوازمات پورے نہیں کر سکتے۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ وہ کون سے لوازمات ہیں جو آپ لوگ پورے نہیں کر سکتے

جس پر مریم نواز نے کہا کہ بات چیت کے لیے اصولوں کی قربانی دینی پڑتی ہے

جس کے لیے ہم تیار نہیں ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ڈیل دینے کی باتیں کرنے والے کو خود ڈیل کی ضرورت پڑ گئی ہے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ میں تو موجودہ حکومت کو 5 سال دینے کے لیے تیار ہوں

لیکن عوام انہیں مدت مکمل نہیں کرنے دیں گے کیونکہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ نے کہا کہ آج راولپنڈی سے ہمارے 150 کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے،

مسلم لیگ ن کے جتنے قائدین کو گرفتار کرنا ہے کر لیں لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ اب کسی کی جرات نہیں کہ آمریت کی طرف دیکھے

آمر ناکام ہو چکا، آج وہ بیمار ہیں، اللہ انہیں صحت دے۔

قبل ازیں ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے پر مریم نواز نے اسلام آباد کی

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر  بے گناہ نواز شریف کو رہا کرو  کے پرنٹ والی شرٹ

زیب تن کر رکھی تھی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ان کیلئے اللہ ہی کافی ہے۔

لیگی رہنما کی پیشی کے موقع پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مریم اورنگزیب اور پرویز رشید بھی موجود تھے۔

کارکنوں کی بھی بڑی تعداد کشمیر ہائی وے پہنچی۔

پولیس بھی پہلے ہی پوری تیاری کے ساتھ کھڑی تھی، انہوں نے 12 سے زائد کارکنوں کو پکڑ لیا

جس پرمتوالوں نے دھرنا دیا، مریم نواز نے بھی قافلے کو روکنے کی تصدیق کی۔

پارٹی ورکرز کی گرفتاری پر مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف نے سخت الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے کہا خواتین سمیت پارٹی کارکنوں کی گرفتاری عمران نیازی کی آمرانہ ذہنیت کا ثبوت ہے

اور ان کے خوف میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔

شہبازشریف نے کہا حکومت کے ہر ہتھکنڈے کا بہادری سے مقابلہ کریں گے،

عوام کے حقوق کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *