جگر کے عارضے میں مبتلا گلوکار علی نور کا پہلا پیغام

جگر کے عارضے میں مبتلا گلوکار علی نور کا پہلا پیغام

10 views

مشہور گلوکار علی نور کا جگر کے سنگین عارضے میں مبتلا ہونے کے بعد پہلا پیغام سامنے آگیا ہے۔

گلوکار علی نور کے فینز کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی ہے ۔

علی نور کی طبیعت اب سنبھل گئی ہے اس بات کی اطلاع انہوں نے

خود پرستاروں کو سوشل میڈیا پر دی ہے۔

یاد رہے کہ علی نور کی طبیعت کے حوالے سے رواں ماہ خبر سامنے آئی تھی کہ

وہ جگر کے سنگین عارضے میں مبتلا ہیں تاہم اب گلوکار نے خود مداحوں کو

اپنی خیریت سے آگاہ کردیا ہے۔

گلوکار نےایک ٹویٹ کے ذریعے مداحوں کی دعاؤں اور سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا

کہ وہ اب پہلے سے بہتر ہیں اور میں جلد ایک اہم اعلان بھی کرنے جا رہا ہوں

 

انہوں نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے ایک پراجیکٹ پر کام کررہے تھے

جس کا اعلان وہ پہلے ہی کردیتے تاہم طبیعت کے باعث اس میں تاخیر ہوگئی۔

علی نور کے مطابق اس نئے اعلان کے بعد مداحوں کو ماضی کی کئی باتیں یاد آجائیں۔

خیال  رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے علی نور کچھ ماہ سے

جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ اُن کی بیماری سے متعلق یہ افواہیں بھی زیر گردش تھیں کہ

گلوکار کو لیور ٹرانس پلانٹ کی بھی ضرورت ہے

بعدازاں اُن کے بھائی نے ان افواہوں کی تردید کردی تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *