سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھر 83 ہزار سے تجاوز کرگئی

سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھر 83 ہزار سے تجاوز کرگئی

21 views

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے اضافے کے  بعد 83 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روپے کی بے قدری اور ڈالر کی اونچی اڑان بدستور جاری ہے

جبکہ  دوسری جانب ڈالر کی بڑھتی قیمت کا اثر بھی ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آرہا ہے

جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 750 روپے

اور 643 روپے کا اضافہ ہوگیا جب کہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں

یک دم 19 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت بڑھ کر 1422 ڈالر ہوگئی۔

قیمت میں اضافے کے بعد  کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی

اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 83 ہزار 400

روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 71 ہزار 485 روپے ہوگئی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *