معاشی استحکام اور ملک کے وسیع تر مفاد میں مشکل فیصلے کیے: وزیراعظم

معاشی استحکام اور ملک کے وسیع تر مفاد میں مشکل فیصلے کیے: وزیراعظم

6 views

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ حکومت نے معاشی استحکام اور ملک کے وسیع تر مفاد میں مشکل فیصلے کیے۔

وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق نے ملاقات کی

جس دوران انہوں نے وزیراعظم کو حکومتی اصلاحات کے ایجنڈے کو اجاگر کرنے کے لیے

وزارت کی جانب سے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل حالات میں حکومت کی

باگ ڈور سنبھالی، مشکل ترین معاشی حالات کے باوجود کمزور طبقوں کی بہتری کے لیے

اقدامات کیے، حکومت نے معاشی استحکام اور ملک کے وسیع تر مفاد میں مشکل فیصلے کیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 ماہ میں حکومت نے سماجی، معاشی و اقتصادی اور

انتظامی شعبوں میں اصلاحات متعارف کرائی ہیں، ماضی میں ان اصلاحات کی نظیر نہیں ملتی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *