محسن عباس نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایابیوی پر کوئی تشدد نہیں کیا

محسن عباس نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایابیوی پر کوئی تشدد نہیں کیا

60 views

 فلم ’’نامعلوم افراد‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ نے الزام عائد کیا ہے کہ محسن نے انہیں بدترین جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے فیس بک پر طویل پوسٹ میں اپنے شوہر کے

ظلم کی داستان بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شوہر نے نہ صرف انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا

بلکہ ذہنی ٹارچر بھی کیا اوراب وہ یہ ظلم برداشت کرتے کرتے تھک گئی ہیں۔

فاطمہ نے لکھا ’’ظلم برداشت کرنا بھی گناہ ہے‘‘، میں فاطمہ ہوں محسن عباس حیدر کی بیوی
فاطمہ نے لکھا 26 نومبر 2018 کو مجھے پتہ چلا کہ میرا شوہر مجھے دھوکا دے رہا ہے
اور جب میں نے اس بارے میں اس سے بات کی تو بجائے شرمندہ ہونے کے اس نے مجھے
مارنا شروع کردیا۔

فاطمہ نے لکھا محسن نے اس بات کا بھی احساس نہیں کیا کہ میں اس وقت حاملہ تھی اور

مجھے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، اس نے میرے بال کھینچے، مجھے فرش پر گرادیا

 لاتیں ماریں اور میرے چہرے پر گھونسے بھی مارے

اس کے بعد مجھے دیوار میں دے مارا۔ تاہم میں اپنے گھر والوں کے بجائے اپنی دوست کے ساتھ اسپتال

گئی کیونکہ میں بہت پریشان تھی۔

ڈاکٹر نے بھی میرا چیک اپ کرنے سے انکار کردیا کیونکہ یہ پولیس کیس تھا

لیکن میں نے پولیس میں شکایت درج نہیں کرائی کیونکہ مجھے یہ سب ہضم کرنے کے لیے

تھوڑا وقت چاہئیے تھا، الٹراساؤنڈ کے بعد جب مجھے پتہ چلا کہ میرا بچہ محفوظ ہے

تو مجھے سکون ملا اور اپنے بچے کے لیے میں نے اس شادی کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا۔

 مئی 2019 کو جب میں نے بیٹے کولاہورمیں جنم دیا اس وقت میرا شوہر کراچی میں اپنی

گرل فرینڈ نازش جہانگیر کے ساتھ رنگ رلیاں منارہاتھا

بچے کے دنیا میں آنے کے دو دن بعد محسن صرف تصاویر لینے کے لیے آیا

تاکہ پبلسٹی حاصل کرسکے، بعد میں اس نے ڈپریشن والی پوسٹ کی

تاکہ لوگوں کی توجہ حاصل کرسکے۔ یہاں تک کہ اس نے یہ بھی نہیں دیکھا کہ

اس کا بیٹا کیسا ہے اور تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا ڈراما رچایا

صرف پبلسٹی حاصل کرنے کے لیے۔

  جب میں نے اس سے ہمارے بیٹے کی ذمہ داری لینے کے لیے کہا تو

اس نے ایک بار پھر مجھے مارنا شروع کردیا لیکن اب بس! میں یہ پوسٹ کررہی ہوں

ان تمام لڑکیوں کے لیے جو اس طرح کے تشدد کا نشانہ بنتی ہیں

آپ کے لیے کوئی نہیں آئے گا آپ کو اپنے لیے خود آگے آنا ہوگا۔

Zulim Bardast kerna bhi Qunah hai! I am Fatima. Wife of Mohsin Abbas Haider & here is my story.On 26th Nov 2018, I…

Posted by Fatema Sohail on Saturday, July 20, 2019

مجھے نہیں معلوم میں اکیلے اپنے بچے کی پرورش کیسے کروں گی

لیکن مجھے معلوم ہے اللہ میرے ساتھ ہے۔ میں جسمانی اور زبانی تشدد اور

طلاق کی دھمکیوں سے تنگ آچکی ہوں۔ اس کے بعد فاطمہ نے محسن کو مخاطب کرتے ہوئے

لکھا مسٹر محسن میں تمہیں عدالت میں ملوں گی۔

دوسری جانب  محسن عباس نے اپنی  بیوی کی جانب سے تشدد کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنی اہلیہ فاطمہ پر کوئی تشدد نہیں کیا۔

ایس پی کینٹ صفدر رضا کاظمی کے مطابق خاتون فاطمہ نے اپنے شوہر محسن عباس کی

جانب سے تشدد کرنے سے متعلق درخواست جمع کرائی ہے تاہم خاتون میڈیکل کے لیے

پولیس اسٹیشن نہیں آ رہی۔

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا

جب کہ محسن عباس نے بیان میں کہا ہے کہ بیوی پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا،

محسن عباس نے اپنے وکیل کے توسط سے بیان بھیجا ہے اور

اب تک دونوں فریقین میں سے کوئی بھی تھانے نہیں آیا۔

خیال  رہے کہ محسن عباس حیدر’’نامعلوم افراد‘‘، ’’نامعلوم افراد2‘‘،’’لوڈویڈنگ‘‘ جیسی

فلموں میں کام کرچکے ہیں جب کہ ان کی حال ہی میں فلم’’باجی‘‘ریلیز ہوئی ہے۔

محسن عباس حیدر فلموں کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتے ہیں

جبکہ اپنی زندگی سے جڑی خوشیاں اور غم اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل انہوں نے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈپریشن سے گزررہے ہیں

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *