ماہرہ خان یامادھوری ڈکشٹ پرستاروں کی نئی بحث

ماہرہ خان یامادھوری ڈکشٹ پرستاروں کی نئی بحث

12 views

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے بالی ووڈ کی ڈانسنگ اسٹار مادھوری ڈکشٹ سے موازنہ کیے جانے پر مداحوں کا شکر گزار ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اور مادھوری کا کوئی مقابلہ نہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان  فلم’’سپر اسٹار‘‘کے گانے’’نوری‘‘ پر بہترین رقص کرکے ہر جانب سے

داد وصول کررہی ہیں۔ اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک 4 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

گانے میں ماہرہ خان خوبصورت تو لگی ہی ہیں تاہم پورے گانے میں جو چیز سب سے

زیادہ دیکھنے لائق ہے وہ ان کا ڈانس ہے۔

ماہرہ نے اتنی خوبصورتی سے رقص کیا ہے کہ بالی ووڈ اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ہر طرف ماہرہ کے ڈانس کے چرچے ہیں یہاں تک کہ ان کا موازنہ بالی ووڈ کی دھک دھک گرل

مادھوری ڈکشٹ سے کیاجارہا ہے۔

ٹوئٹر پر حسن چوہدری نامی صارف نے ماہرہ خان کے رقص کی تعریف کرتے ہوئے کہا

مادھوری کون ہیں؟ ماہرہ خان اس گانے میں غیر معمولی نظر آئی ہیں۔

اس ٹوئٹ کے جواب میں ماہرہ خان نے لکھا دیوی جی (مادھوری ڈکشٹ) کا ان سے کوئی مقابلہ نہیں

لیکن پھر بھی آپ کا شکریہ۔

واضح رہے کہ گانے کی موسیقی اذان سمیع خان نے دی ہے اور اسے بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان

اور جابر عباس نے گایا ہے۔

یاد رہے ماہرہ خان کی فلم عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی

جس میں ان کے ساتھ بلال اشرف مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *