فردوس جمال کی تنقید پر ماہرہ خان کا ردعمل

فردوس جمال کی تنقید پر ماہرہ خان کا ردعمل

10 views

 معروف اداکارہ ماہرہ خان نے فردوس جمال کی جانب سے تنقید کیے جانے پر خاموشی توڑ دی اور کہا ہے کہ ہماری جنگ اس مخصوص سوچ کے خلاف ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ کامیاب عورت ایک ڈراؤنی سوچ ہے۔

ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر سینئر اداکار فردوس جمال کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے

ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم حال ہیں اور جو ہم کرتے ہیں

اور جیسے ہم کرتے ہیں وہ ہمارا مستقبل ہے لیکن میں اُن سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں

جو مجھ سے پوچھے بغیر میری حمایت میں باہر آئے‘۔

ماہرہ خان نے یہ بھی کہا کہ بطور فنکارہ مجھے اپنی انڈسٹری پر فخر ہے اور میں شکر گزار ہوں

اُن سینئرز کی جنہوں نے نہ صرف دوسروں کا بلکہ میرے لیے بھی راستہ ہموار کیا

مجھے خود پر بھی فخر ہے کیوں کہ اپنی زندگی کے اس سفر میں میں فخر کے ساتھ یہ کہہ سکتی ہوں

کہ میں نے وہ کچھ کیا ہے جو مجھے ٹھیک لگا ہے لیکن اس بات سے کبھی پریشان نہیں ہوئی

کہ دوسروں کے مطابق میرے لیے کیا ٹھیک ہے

فلم ’پرے ہٹ لو‘ کی اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ یہ دنیا نفرت سے بھرپور ہے

لیکن ہمیں محبت کا انتخاب کرنا چاہیے ہم لوگوں کی رائے کو برداشت کرتے ہیں

اور ہماری جنگ اس مخصوص سوچ کے خلاف ہے جو یہ سمجھتے ہیں کامیاب عورت

ایک ڈراؤنی سوچ ہے لیکن حقیقتاً ایسا بالکل نہیں ہے بلکہ یہ خوبصورت اور عورت کو

با اختیار بنانے کے لیے ہے۔

View this post on Instagram

We are the present. What we do and how we do it, is our future. Thank you to all those who have come out to support me- I did not ask for it and that makes it even more special. As an artist I am proud of my industry. I’m grateful to my senior artists for paving the way for people like me and so many others. I am also proud of myself. In this journey of mine, I can proudly say that I have done what I thought was right and never succumbed to what others thought was right for me. That – I will continue to do. InshAllah. In a world full of hate, let’s choose to love. Let’s be tolerant of other people’s opinions and let our fight be against the mindset -that a successful woman is a scary thought. No it isn’t. It’s a beautiful and empowering one. Let us stop picking on one another so that this industry and our country thrives like no other. I read somewhere that ‘Stardom’ in Latin means – thank you to the fans when it was lonely. Stardom it is then! Love and Gratitude, X

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ایک کے بعد دوسرے کے پیچھے پڑنا بند کریں

اس طرح ہمارا ملک اور ہماری انڈسٹری کامیابی کی جانب بڑھے گی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں معروف سینئر اداکار فردوس جمال نے ماہرہ کے حوالے سے کہا تھا کہ

ماہرہ خان ماڈل ہوسکتی ہیں لیکن وہ نہ تو ایک اچھی اداکارہ ہیں اور نہ ہی ہیروئن ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *