پاکستان میں ایڈز کے 1 لاکھ 65 ہزار مریض ہیں، وزارت صحت

پاکستان میں ایڈز کے 1 لاکھ 65 ہزار مریض ہیں، وزارت صحت

16 views

وزارت صحت نے بتایا ہے کہ پاکستان میں ایڈز کے 1 لاکھ 65 ہزار مریض ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔

وزارت صحت نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں

ایڈز  کے 1 لاکھ 65 ہزارمریض ہیں، مختلف طبی مراکز میں رجسٹرڈ مریضوں

کی تعداد 24 ہزار 331 ہے۔

پنجاب میں سب سے زیادہ ایڈز کے 12 ہزار 202 مریض رجسٹرڈ ہیں،

سندھ میں 6 ہزار 867 اور خیبر پختون خواہ میں 2ہزار 4 مریض ہیں،

وفاق میں 2 ہزار 424 جبکہ بلوچستان میں 834 مریض رجسٹرڈ ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *