عالمی برادری کشمیریوں کیلئے آواز اٹھائے: شوبز شخصیات میدان میں آ گئیں

عالمی برادری کشمیریوں کیلئے آواز اٹھائے: شوبز شخصیات میدان میں آ گئیں

24 views

مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور وادی کا خصوصی درجہ ختم کیے جانے کے بعد شوبز شخصیات بھی میدان میں آ گئیں۔ بھارتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائے۔ جنت نظیر وادی جل رہی ہے اور دنیا خاموش ہے۔

حمزہ علی عباسی نے تمام پاکستانی فنکاروں سے، بالخصوص اُن پاکستانی فنکاروں سے

جو سوشل میڈیا پر زیادہ فین فالوئنگ رکھتے ہیں، اپنے ایک ٹوئٹر پیغام کے ذریعے درخواست کی

کہ وہ کشمیریوں کے حقوق کےلیے آواز اٹھائیں۔

اپنی ٹویٹس میں انہوں نے لکھا: ’’پوری دیانتداری کے ساتھ خود سے پوچھیے کہ آپ کشمیر کےلیے

آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟ کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا؟

یا یہ سمجھتے ہیں کہ آپ اس بارے میں ذہن بنانے یا کوئی رائے دینے کےلیے مناسب حقائق سے

باخبر نہیں؟ یا آپ اس لیے کچھ کرنا نہیں چاہتے کیونکہ اس سے ہندوستان میں آپ کے مداحوں پر

یا مستقبل میں وہاں آپ کے ممکنہ کام پر اثر پڑے گا؟… اگر آپ اپنے دل میں احساس رکھتے ہیں

کہ ہمارے پڑوس میں بڑے پیمانے پر ظلم ہورہا ہے اور آپ کو اس پر آواز اٹھانی چاہیے

کم سے کم اتنا تو ہم کر ہی سکتے ہیں) لیکن پھر بھی آپ خاموش رہتے ہیں، تو یاد رکھیے کہ یہ

ساری فین فالوئنگ ہی آپ کی سب سے بڑی آزمائش بن جائے گی اور آپ اپنی اس

خاموشی کےلیے اپنے ربّ کے سامنے جوابدہ ہوں گے۔

بھارت کے بارے میں واضح اور دوٹوک مؤقف رکھنے والے شان شاہد نے ٹویٹ میں

گنگا اشنان کرتے ہوئے نریندر مودی کی تصویر لگائی اور تبصرہ کیا: گنگا نہانے سے کشمیری شہیدوں کا لہو نہیں دُھلے گا۔

ماہرہ خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: کیا ہم سہولت سے اس کو روک سکے ہیں

جس پر ہم بات کرنا نہیں چاہتے؟ یہ ریت پر کھینچی ہوئی لکیروں سے بہت بڑھ کر ہے،

یہ معصوم جانوں کے ضیاع کے بارے میں ہے! آسمان جل رہا ہے اور ہم خاموشی سے رو رہے ہیں۔

مہوش حیات نے بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر کلسٹر بم برسانے کی شدید مذمت کرتے

ہوئے اسے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیا، جس کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔

’’یہ صرف جنگی جرائم ہیں۔ دنیا کو جاگنا ہوگا اور ان مظالم کو رکوانا ہوگا

اداکارہ ماروا حسین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے بعد عالمی ادارے کہاں ہیں، انسانیت کو بچایا جائے۔

کیا آج بھی ہم کسی تاریک دور میں رہتے ہیں۔ دعائیں کشمیریوں بھائیوں کیساتھ ہیں انہیں بچایا جائے۔

دوسرے  ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ہونے والے ظالم کے بعد ساری رات سو نہیں پائی۔

دنیا کیوں خاموش ہے اور کردار ادا کیوں نہیں کر رہی،

کیا انسانیت سے زیادہ طاقت معنی رکھتی ہے۔ اللہ ہم سب کی مدد کرے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *