کراچی میں 186اور پنڈی میں 205 افرادمیں ڈینگی کی تصدیق

کراچی میں 186اور پنڈی میں 205 افرادمیں ڈینگی کی تصدیق

6 views

بارشوں کے بعد کراچی میں  دوران 186 افراد ڈینگی بخار سے متاثرجبکہ پنڈی میں 205 افراد  میں ڈینگی کی تصدیق

تفصیلات کے مطا بق سربراہ انسداد ڈینگی سیل ڈاکٹر محمد اقبال کا کہنا ہے کہ

رواں سال شہرقائد  میں 1100 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں

جب کہ 20 روز کے دوران اس بخار میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 186 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی۔

دوسری جانب پنڈی میں ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی، گلبہار کالونی، کوٹ جبی کے علاقے ڈینگی کے حملے کی زد میں ہیں

تقریبا 3967 افراد ڈینگی بخار کی شکایت لے کر اسپتال پہنچے ہیں

جن میں سے 205 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ہولی فیملی میں 78، بینظیر بھٹو میں 80، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 47 مریض داخل ہیں

جبکہ 478 مریضوں کو اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

سربراہ انسداد ڈینگی سیل نے ہدایت کی ہےکہ مچھر سے بچاؤ کے لیے بالائی اورزیر زمین ٹینکس کوصاف رکھیں۔

ڈاکٹر محمد اقبال کا کہنا تھا کہ گھر،گلی اور محلے میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں

طلوع اور غروب آفتاب کے وقت پرخاص احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *