حمزہ عباسی اور نیمل خاور رشتہ ازواج میں منسلک

حمزہ عباسی اور نیمل خاور رشتہ ازواج میں منسلک

4 views

 ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے

اپنی منفرد  اداکاری اورخوبصورت  آواز کی وجہ سے پہچانے جانے والے حمزہ عباسی مداحوں میں  نہت مقبول ہیں۔

حمزہ علی عباسی اداکاری کے سفر کے ساتھ ساتھ اب زندگی کے ایک نئے سفر پر چل پڑےہیں

حمزہ اور نیمل کے نکاح کی تقریب قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں انجام پائی۔

حمزہ علی عباسی کی شادی کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ

انہوں نے مہندی اور ڈھولکی جیسی فرسودہ رسومات منانے سے انکار کردیا تھا

جبکہ  ان کے نکاح کی تقریب بھی سادگی سے منائی گئی۔

 اُن کی دلہن نیمل خاور نے بھی روایتی مہنگی ترین شادی کے رواج کو اپنانے کے بجائے

سادگی کو ترجیح دی اور سادہ لباس زیب تن کرکے نکاح کی تقریب کو مثال بنا دیا۔

واضح رہے کہ حمزہ عباسی اپنی اہلیہ سے 8 سال بڑے ہیں۔

دونوں اداکار ایک سال قبل ملے تھے جو بعد ازاں اچھے دوست بن گئے۔

حمزہ نے شادی خاموشی سے کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم شادی کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے

کی وجہ سے انہیں خود اپنی شادی کا اعلان کرنا پڑا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *