جب تک وہ زندہ ہیں انہیں زندہ رہنے دیاجائے:راحمہ علی

جب تک وہ زندہ ہیں انہیں زندہ رہنے دیاجائے:راحمہ علی

76 views

 معروف پاکستانی اداکار عابد علی کی بیٹی راحمہ علی نے اپنے والد کی موت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والد زندہ ہیں ان کی موت سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جب تک وہ زندہ ہیں انہیں زندہ رہنے دیاجائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار عابد علی ان دنوں شدید علیل ہیں

اور اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ان کی بیٹیوں ایمان علی اورراحمہ علی نے سوشل میڈیا پر لوگوں سے

درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد کی حالت تشویشناک ہے

لہٰذا ان کی جلد صحت یابی کی دعا کریں۔

تاہم سوشل میڈیا پرعابد علی کی موت کی جھوٹی افواہیں گردش کرنے لگیں

جس پر عابد علی کی چھوٹی بیٹی راحمہ نے والد کی موت کی جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کو

شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والد زندہ ہیں ان کی موت سے متعلق جھوٹی افواہیں

پھیلائی جارہی ہیں، ان کی موت کی خبر میں کوئی صداقت نہیں

جب تک وہ زندہ ہیں ان کو زندہ رہنے دیا جائے۔

راحمہ نے مزید کہا میں نے پہلے بھی قوم سے دعاؤں کی اپیل کی تھی

اب بھی قوم سے ان کی زندگی اور صحت کے لئے دعاؤں کی اپیل کرتی ہوں

کچھ دیر قبل ہی اسپتال انتظامیہ نے والد کا چیک اپ کیا وہ خیریت سے ہیں۔

 

یاد رہے کہ عابد علی کا شمار پاکستان کے لیجنڈ اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے ’’وارث‘‘، ’’دیار دل

مہندی‘‘، ’’بیٹیاں‘‘، ’’صنم‘‘، ’’رخصتی‘‘ اور’’دشت‘‘ جیسے مقبول ڈراموں میں لازوال کردار ادا کیے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *