عابد علی کی بیٹی کا سوتیلی ماں رابعہ نورین پر بغیر اجازت والد کی میت لے جانے کا الزام

عابد علی کی بیٹی کا سوتیلی ماں رابعہ نورین پر بغیر اجازت والد کی میت لے جانے کا الزام

46 views

 نامور پاکستانی اداکار عابد علی اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔ ان کے انتقال کی خبر پر تمام  شعبہ زندگی کے افراد جانب سے  کی رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عابد علی طویل علالت کے باعث گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ان کے آخری دنوں میں سوشل میڈیا پر ان انتقال کی افواہیں گردش کررہی تھیں

جس کی تردید ان کی صاحبزادی رحمہ علی نے کی تھی۔

تاہم گزشتہ رات عابد علی کے اہل خانہ کی جانب سے ان کے انتقال کی خبر تصدیق کی گئی

جبکہ  ان کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست کی۔

دوسری جانب عابد علی کی انتقال کے کچھ دیر بعد غم سے نڈھال رحمہ علی نے انسٹاگرام پر

ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی سوتیلی والدہ و اداکارہ رابعہ نورین پر الزام عائد کیا

کہ وہ بغیر بتائے اسپتال سے والد کی میت لے گئیں۔

گلوکارہ و اداکارہ رحمہ علی نے ویڈیو میں کہا کہ ‘وہ پوری دنیا کو بتانا چاہتی ہیں کہ

والد کی دوسری اہلیہ رابعہ نورین ان کی میت لے کر اسپتال سے چلی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘ میں پھوپھو، پھوپھا، میری بہنیں، میری والدہ ہم سب اس وقت اسپتال میں ہیں

ہم نے نہیں دیکھا نہ ہمیں پتا ہے کہ وہ کہاں لے کر گئیں ہیں

ہمیں یہ بھی نہیں پتا کے وہ کس جگہ رہتی ہیں’۔

والد کے غم سے نڈھال رحمہ علی نے کہا کہ ان کی سوتیلی والدہ نے ان کی پھوپھو کو کہا کہ

ان کی بیٹیاں ان کے جنازے میں شریک نہیں ہوسکتیں

حتیٰ کہ یہ بھی نہیں بتایا کہ جنازہ کب اور کہاں ہوگا۔

تاہم  کچھ دیر بعد رحمہ علی نے اپنے اکاؤنٹ سے یہ ویڈیو حذف کردی

دوسری جانب عابد علی کی بڑی بیٹی ایمان علی نے اپنی  پوسٹ میں نماز جنازہ کے حوالے سے

آگاہ کیا کہ نماز جمعے کے بعد نماز جنازہ 1 بجے مسجد عاشق، بحریہ ٹاؤن کراچی میں ہوگی۔

 

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *