مصباح الحق کو بورڈ کا چیئرمین کیوں نہیں بنایا گیا: شعیب اختر

مصباح الحق کو بورڈ کا چیئرمین کیوں نہیں بنایا گیا: شعیب اختر

28 views

سابق فاسٹ بولرپنڈی ایکسپریس  شعیب اختر نے مصباح الحق کو کوچ اور چیف سلیکٹربننے کی مبارکباد دینے کے ساتھ ان پر دلچسپ انداز میں طنز بھی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  جب مصبا ح الحق کو دونوں ذمہ داریاں سونپی گئیں تو

شعیب نے ٹویٹ کیا کہ’ مصباح الحق آپ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی

صورت میں دہری ذمہ داری مبارک ہو۔

مجھے حیرت ہوئی کہ آپ کو اس کے ساتھ بورڈ کا چیئرمین کیوں نہیں بنایا گیا‘۔

بعد میں شعیب نے وضاحت کی کہ وہ صرف مذاق کررہے تھے۔

خیال رہے کہ خود شعیب اختر کے بارے میں یہ رپورٹس آئی تھیں کہ وہ چیف سلیکٹر بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *