خسرہ ویکسین: عالمی ادارہ صحت اور فیس بُک کے مابین معاہدہ

خسرہ ویکسین: عالمی ادارہ صحت اور فیس بُک کے مابین معاہدہ

6 views

  عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور  فیس بُک کے مابین شراکت داری کا ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت اگر کوئی فیس بُک یا انسٹا گرام پر ویکسین یا ویکسی نیشن کے بارے میں معلومات تلاش کرے گا تو اسے صرف عالمی ادارہ صحت ہی کے متعلقہ صفحات نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  امریکا کی 31 ریاستوں میں  خسرہ نے وبائی صورت اختیار کرلی ہے؛

جہاں اب تک خسرہ کے 1200 مصدقہ مریض سامنے آچکے ہیں۔

دوسری جانب  پھیلاؤ کے اسباب کھنگالنے پر انکشاف ہوا کہ خسرہ کی ویکسین دستیاب ہونے کے

باوجود، لوگوں کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر اس بارے میں گردش کرنے والی افواہوں اور

بے بنیاد معلومات کو درست سمجھا اور اپنے بچوں کی ویکسی نیشن کروانے سے گریز کیا۔

طبّی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر لوگ اسی طرح کی غلط معلومات، جھوٹی خبروں اور افواہوں

پر بھروسہ کرتے رہے تو صرف خسرہ ہی نہیں، بلکہ دنیا میں کم و بیش ہر وہ بیماری وبائی شکل

اختیار کرسکتی ہے جس کی ویکسین موجود ہے۔

اس معاہدے کے بعد سے فیس بُک اور انسٹا گرام پر ویکسین اور ویکسی نیشن سے متعلق کسی بھی

کی ورڈ سرچ کے جواب میں صرف وہی مواد دکھایا جائے گا جو عالمی ادارہ صحت کا جاری کردہ ہوگا؛

اور مصدقہ بھی ہوگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق  عالمی ادارہ صحت اسی طرح کا تعاون گوگل اور دوسرے سرچ انجنز کے

ساتھ بھی کرنا چاہتا ہے تاکہ ویکسی نیشن کے بارے میں سازشی نظریات کا پرچار کرنے والی

ویب سائٹس اور ویڈیو چینلز تک عوام کی رسائی کم سے کم ہوسکے۔

اگلے مرحلے پر ایسی ویب سائٹس اور آن لائن ویڈیو چینلز کو مکمل بلاک کرنے کی تجویز بھی موجود ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *