مہوش حیات اور نک جونس ملاقات: سوشل میڈیا کے مزیدار تبصرے

مہوش حیات اور نک جونس ملاقات: سوشل میڈیا کے مزیدار تبصرے

17 views

خوبرو پاکستانی اداکارہ مہوش حیات  اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہرامریکی گلوکار نک جونس کی ملاقات کے بعد کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ۔

تفصیلات کے مطابق ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف اداکارہ مہوش حیات اور بالی ووڈ اداکارہ

پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کا میچ دیکھنے پہنچے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے نک جونس کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

جبکہ کیپشن میں لکھا کہ ’نیویارک میں یو ایس اوپن مینز سیمی فائنل کے میچ میں نک جونس سے ملاقات ہوئی ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ سیمی فائنل میں نک جونس اور میں رافیل نڈال کو سپورٹ کر رہےتھے۔

اداکارہ کی تصویر نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچا دی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے

دلچسپ تبصرے کئے گئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایک عرصے بعد نک جونس کو خوش دیکھا ہے۔

 پریانکا چوپڑا کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ پریانکا آپ اقوام متحدہ کے سفارتی اعزاز اور شوہر سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے نک جونس بھی اپنی اہلیہ سے تنگ ہیں

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’نک جونس ضرور سوچ رہے ہوں گے کہ انہوں نے غلط ملک میں شادی کر لی۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’آج کوئی بہت ڈر کر گھر گیا ہوگا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *