بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان جھڑپ، سرحدی کشیدگی میں اضافہ

بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان جھڑپ، سرحدی کشیدگی میں اضافہ

1 views

بھارتی اور چینی سپاہیوں کے درمیان لداخ کے علاقے میں ہاتھا پائی ہوئی جس کے نتیجے میں سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت اور چین کی فوجوں کے درمیان تصادم کا واقعہ

مشرقی لداخ میں 134 کلومیٹر طویل پان گونگ ٹسو جھیل کے شمالی کنارے پر علی الصبح پیش آیا۔

بھارتی فوج کے ایک دستے نے گشت کے دوران چین کے علاقے میں دراندازی کی

جس پر اس کا سامنا چینی فوج سے ہوا۔

چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے اس علاقے میں بھارتی فوج کی موجودگی پر سخت اعتراض اٹھایا۔

اس دوران بھارتی افواج کی جانب سے بلاوجہ اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا گیا

جس کے نتیجے میں نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور دونوں افواج کے سپاہی ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے

تاہم انہوں نے اسلحہ کے استعمال سے گریز کیا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دونوں افواج نے علاقے میں اپنی اپنی اضافی نفری طلب کرلی اور شام تک کشیدگی کا یہ سلسلہ برقرار رہا۔

 

تنازع کو حل کرنے کےلیے بھارت اور چین کے درمیان برگیڈیئر سطح کے مذاکرات ہوئے

جس میں کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور چین کے درمیان لائن آف اکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے

بارے میں مختلف نقطہ نظر کی وجہ سے اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *