معاشی صورتحال تشویشناک، نجی سرمایہ کاری کم ہو گئی: اکانومی واچ

معاشی صورتحال تشویشناک، نجی سرمایہ کاری کم ہو گئی: اکانومی واچ

2 views

پاکستان اکانومی واچ کے مطابق  ملک میں مہنگائی اور مجموعی معاشی صورتحال دن بدن تشویشناک ہو تی جا رہی ہے جس سے عوام اور کاروباری برادری میں اضطراب بڑھ رہا ہے۔کاروبار کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے تاجر دیوالیہ ہو رہے ہیں

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ نجی سرمایہ کاری

کم ہو گئی ہے

جسکی وجہ سے سال رواں کا نجی سرمایہ کاری کا ہدف 10.1 فیصد کم کر دیا گیا ہے۔

بڑی صنعتوں میں سرمایہ کاری میں بھی کمی آئی ہے جبکہ اسکی پیداوار 54 فیصد کم ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں 36 فیصد کمی آئی ہے

گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں سات لاکھ اسی ہزار افراد کا اضافہ ہوا ہے

مگر اس سے متوقع آمدنی حاصل نہیں کی جا سکی جو صرف ڈھائی ارب روپے رہی ہے۔

جولائی اور اگست کے مہینوں میں ٹیکس شارٹ فال چونسٹھ ارب روپے رہا ہے

جسے منی بجٹ کے بغیر پورا کرنا ناممکن ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *