وہاب ریاض کا طویل دورانیے کی کرکٹ سے آرام کا فیصلہ

وہاب ریاض کا طویل دورانیے کی کرکٹ سے آرام کا فیصلہ

2 views

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض غیر معینہ مدت تک کےلیے طویل دورانیے کی کرکٹ سے آرام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  ہفتہ کو شروع ہونے والی قائد اعظم ٹرافی سے وہاب ریاض دستبردار ہوگئے ہیں

ان کا کہنا ہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ سے غیر معینہ مدت تک کےلیے آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے

فیصلہ اپنی گزشتہ کارکردگی کو سامنے رکھ کر کیا ہے، محدود اوورز کی کرکٹ کھیلتا رہوں گا

اس دوران مجھے اپنی فٹنس جانچنے کا بھی موقع ملے گا

جب خود کو طویل دورانیئے کی کرکٹ کھیلنے کا اہل سمجھوں گا تو اپنی دستیابی ظاہر کر دوں گا۔

 

 

وہاب ریاض نے کہا کہ پی سی بی کی خواہش تھی کہ میں طویل دورانیئے کی کرکٹ جاری رکھوں

بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے،میرا موقف سمجھنے پر پی سی بی کا مشکور ہوں۔

 

واضح  رہے کہ وہاب ریاض سے قبل محمد عامر بھی ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں

وہاب ریاض کا پی سی بی سے سینٹرل کنٹریکٹ ہے

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ سے بریک کا فیصلہ پچھلے ماہ کینیڈین لیگ کے دوران کر لیا تھا۔

یاد رہے کہ وہاب ریاض نے 27 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی اور 83 وکٹیں حاصل کیں

ان کی بہترین بولنگ ایک اننگز میں 63 رنز دے کر 5 وکٹیں ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *