بچوں کو لگائی جانے والی ویکسین کینسر اور ایڈز سے بچا سکتی ہے۔

بچوں کو لگائی جانے والی ویکسین کینسر اور ایڈز سے بچا سکتی ہے۔

144 views

بچوں کو لگائی جانے والی ویکسین کینسر اور ایڈز سے بچا سکتی ہے۔

بچوں کے پیدائشی یا حفاظتی ٹیکوں (ویکسن) کا نہ لگوانا ساری دنیا کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے جو

آگے جاکر کینسر، ایبولا اور ایڈز جیسے موذی امراض پھیلنے کی وجہ بنتا ہے۔

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے صحت نے حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے کو بڑی بیماریوں کی وجہ قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ویکسن

نہ لگوانے کی وجہ سے سنگین بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں خسرہ کی

وبا شدت اختیار کر گئی، کولمبیا کی 26 ریاستیں اس کی وجہ سے شدید متاثر ہوئیں۔

عالمی ادارہ برائے صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فضائی آلودگی، موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں،  صحت

کے شعبوں میں ناقص انتظامات اور غربت کی وجہ سے ایبولا، ڈینگی وائرس، کینسر اور ایڈز جیسے موذی

امراض تیزی سے پھیلنا شروع ہوگئے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جن 10 علاقوں میں والدین بچوں کے پیدائشی ٹیکے نہیں لگواتے وہاں موذی

امراض نے شدت اختیار کی اور سیکڑوں لوگ اس سے متاثر بھی ہوئے۔

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے صحت نے تحقیق کے بعد رپورٹ جاری کی جس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ

امریکا میں 300 لوگ مذکورہ بیماریوں سے متاثر ہوئے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حفاظتی ٹیکوں کے نہ لگنے کی وجہ سے بیکٹیریا اور ایسے

طاقت ور وائرس پیدا ہوئے جن کی وجہ سے عارضہ قلب کی بیماریاں بھی پھیلیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *